کانپور، 28 دسمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) کانپور کے کانووکیشن کی تقریب میں طلباء کو زندگی میں کامیابی کے شارٹ کٹ تلاش کرنے سے بچتے ہوئے سہولیات والے راستوں کا انتخاب کرنے کے بجائے چیلنجز کو قبول کرنے کا مشورہ دیا
مودی نے آئی آئی ٹی کانپور کے 54ویں کانووکیشن کی تقریب میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈگریاں ملنے کے بعد آپ سب کے لیے زندگی کا ایک نیا سفر شروع ہوگا ۔ انہوں نے طلباء کو پیغام دیا ’’ آج سے شروع ہونے والے سفر
میں آپ کو سہولت کے لیے شارٹ کٹ بھی بہت لوگ بتائیں گے۔ لیکن میرا مشورہ یہ ہوگا کہ آپ ’سہولیات‘ کا انتخاب نہ کریں، بلکہ ’چیلنجز‘ کا انتخاب ضرور کریں۔
انہوں نے طلباء کو مشورہ دیا کہ آپ چاہیں یا نہ چاہیں، زندگی میں چیلنجز ضرور پیش آئیں گے، جو لوگ ان سےبھاگنے ہیں ، وہ ان کا شکار بن جاتے ہیں ۔ وزیر اعظم مودی نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اپنے انسانی احساسات کو مزید جاننے کی کوشش کبھی ختم نہ ہونے دیں ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں سے جڑنے کی ہماری خواہش اور ذمہ داری کو کبھی بھی بوجھ تلے دبنے سے نہیں دینا چاہیے۔