نئی دہلی/1مارچ(ایجنسی) وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ بنیاد پرستی اور دہشت گردی کے خلاف لڑائی کسی خاص مذہب کے خلاف نہیں بلکہ یہ لڑائی منفی 'ذہنیت' کے خلاف ہے۔ مودی نے یہاں منعقد ایک تقریب میں یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ تشدد کا راستہ اختیار کرتے ہیں اور مذہب کی حفاظت کا وعدہ کرتے ہیں وہ اصل میں اپنے مذہب کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ اس
تقریب میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین بھی موجود تھے۔
وزیراعظم نے بنیاد پرستی کے خلاف لڑائی میں ان کے رول کی ستائش کی اور کہا کہ ہندوستان ہمیشہ اس کوشش میں ان کی حمایت کرتا رہے گا۔ مودی نے کہا کہ ہندوستانی جمہوریت 'قدیم تکثیریت' کا جشن ہے۔