نئی دہلی، 14 اگست (ایجنسی) ملک کے 72 ویں یوم آزادی پر وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر پر سب کی نظریں مرکوز ہیں، جو بدھ کے روز لال قلعے کی فصیل سے پانچویں بار قوم کو خطاب کرنے والے ہیں۔
بی جے پی کے ذرائع کے مطابق مسٹر نریندر مودی یوم آزادی پر اپنے پانچویں اور آئندہ عام انتخابات سے قبل اپنے آخر ی خطاب میں نوٹ بندی، جی ایس ٹی اور دیگر
ترقیاتی اسکیموں نیز پسماندہ طبقوں کے لئے چلائے گئے بڑے پروگرام جیسی اپنی حکومت کی حصولیابیوں کی تفصیلات پیش کرسکتے ہيں۔
پارٹی کے چند لیڈروں کا یہ بھی کہنا ہےکہ وزیر اعظم نریندر مودی یوم آزادی کی تقریر میں عالمی و علاقائی مسائل پر اپنی ویژن پیش کرسکتے ہیں، بالخصوص، پاکستان میں سابق کرکٹر عمران خان کی زیر قیادت بننے والی نئی حکومت کے سیاق میں بات کرسکتے ہیں، جو آئندہ 18 اگست کو تشکیل پائے گی۔