the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

حیدرآباد: بیرسٹر اسدالدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے ایم پی ترقیاتی فنڈ کے ذریعہ حلقہ اسمبلی یاقوت پورہ میں سیوریج کے لائنوں کی صفائی کے لئے انتہائی عصر ی اور کئی طرح سے کام کرنے والی ایر ٹیک مشین کا افتتاح دارالسلام میں انجام دیا۔ 45لاکھ روپئے کی لاگت سے تھری ان ون ایر ٹیک مشین تیار کروائی گئی ہے۔ بیرسٹر اویسی نے اپنے ترقیاتی فنڈ فراہم کئے۔ واٹر ورکس کے اعلیٰ عہدیداروں کی نگرانی میں یہ مشین تیار کروائی گئی۔ عہدیداروں نے اس مشین کی کارکردگی کے بارے میں اتوار کو دارالسلام میں صدر مجلس کو واقف کروایا۔ بیرسٹر اویسی نے ایر ٹیک مشین کا معائنہ کرنے کے بعد صحافیوں سے بتایا کہ اس مشین کے حصول کے بعد حلقہ یاقوت پورہ میں ڈرین لائنوں کی صفائی کے کاموں میں مزید آسانی ہوگی۔ عام طورپر ڈرینس کی صفائی کے بعد گندگی کو سڑک پر ڈال دیا جاتا تھا لیکن یہ مشین خود گندگی کو جمع کرلے گی۔ صدر مجلس نے بتایا کہ تین مختلف طریقوں سے یہ مشین کام کرتی ہے اس سے یاقوت پورہ کے عوام کو انتہائی سہولت ہوگی۔ بیرسٹر اویسی نے کہاکہ حیدرآباد کی عوام کی سرپرستی اور دعا سے مجوزہ پارلیمانی انتخابات میں انشاء اللہ کامیابی کے بعد وہ یہ چاہتے ہیں کہ شہر کے 6اسمبلی حلقوں میں سیوریج کی صفائی کے لئے اس طرح کی مشینوں کے لئے آر ڈر دینگے۔ یہ گاڑی چھوٹی



گلیوں میں بھی داخل ہوسکتی ہے۔ صدر مجلس نے کہاکہ چھوٹی سیوریج لائنیں ٹرنک مین لائن میں جاکر ملتی ہیں اور برسوں سے ٹرنک مین لائنوں کی صفائی نہیں ہوئی ہے۔ ٹرنک مین لائنوں کی صفائی کے لئے عہدیداروں نے بتایا کہ 6کروڑ روپئے کی لاگت سے ریسائیکلنگ مشین کی ضرورت ہے۔ بیرسٹر اویسی نے کہاکہ وہ اپنے ترقیاتی فنڈ سے نصف حصہ فراہم کری گے جبکہ نصف حصہ واٹر ورکس جمع کرے گا۔ اس سے انتہائی جدید مشین حاصل کرکے حیدرآباد میں ٹرنک مین لائنوں کی صفائی بھی کروائی جائے گی۔ فی الحال حلقہ اسمبلی یاقوت پور ہ کی عوام کی سہولت کے لئے انہوں نے یہ مشین حاصل کی ہے۔ صدر مجلس نے بتایا کہ حلقہ اسمبلی کاروان کے تقریبا تمام علاقوں میں سیوریج لائنوں کی تجدید کا کام جاری ہے۔ کاروان کے ساتھ حلقہ اسمبلی نامپلی اور حلقہ اسمبلی گوشہ محل کے بعض حصے اس میں شامل ہیں جہاں پر سیوریج لائنیں نصب کی جارہی ہیں۔ اسی طرح حلقہ اسمبلی یاقوت پورہ میں حالیہ عرصہ کے دوران انہوں نے 4کروڑروپئے کی لاگت سے سیوریج کے کام کروائے ان میں سے کئی کام مکمل ہوگئے ہیں۔ ان کاموں کی تکمیل کے بعد سڑکوں تنصیب ہوگی۔ بیرسٹر اویسی نے کہا کہ حیدرآبا د میں اتحاد کو مضبوط رکھنا ہے۔ اپنے اتحاد اور برتری کو برقرار رکھنا ہے۔ فسطائی اور فرقہ پرست طاقتوں اور آستیں کے سانپوں کو بھی دور رکھنا ہے۔ مجلس کی جانب سے مستقبل میں بھی مزید ترقیاتی کام انجام دیئے جائیں گے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.