the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی/17جولائی(ایجنسی) سپریم کورٹ نے گئوركشا کے نام پر ہونے والے پرتشدد واقعات کی روک تھام کے لئے الگ سے قانون بنانے کا مرکزی حکومت کو ہدایت دی ہے۔
چیف جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والی بنچ نے منگل کو گئوركشا کے نام پر تشدد کے بڑھتے واقعات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی شہری اپنے ہاتھ میں قانون نہیں لے سکتا۔
کورٹ نے خود ساختہ گئوركشكو ں کو روکنے اور متعلقہ واقعات کی روک تھام کے لئے کچھ ہدایات بھی جاری کئے اور ان پر عمل کرنے کے لئے چار ہفتے کا وقت دیاہے۔


"Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">عدالت نے اپنی سفارش میں کہا کہ مرکزی حکومت گئو رکشا سے متعلق تشدد کے واقعات کو روک تھام کیلئے الگ سے قانون بنائے۔بنچ نے کہا کہ "بھیڑ نظام " پر قدغن لگانا اور نظم ونسق نافذ کرنا سرکار کا کام ہے۔بنچ کی جانب سے فیصلہ سناتے ہوئے جسٹس مشرا نے کہا " خوف و ہراس اور بد نظمی کے حالات میں سرکار کو مثبت قدم اٹھانا ہوتا ہے ۔تشدد کی اجازت کسی کو بھی نہیں دی جاسکتی ۔کوئی بھی شہری قانون کو اپنے ہاتھ میں نہیں لے سکتا"۔

عدالت عظمیٰ نے تحسین پونا والا اور مہاتما گاندھی کے پڑپوتے تشار گاندھی کی عرضیو ں پر تفصیلی سماعت کے بعد گزشتہ تین جولائی کو فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.