the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی/گروگرام /23مارچ(ایجنسی) ہولی کے موقع پر ہریان ہ کے گروگرام میں کچھ بدمعاشوں نے ایک دل دہلانے والے واقع کو انجام دیا، تقریباً 40 لوگوں کا گروپ ایک مسلم فیملی کےگھرمیں گھس گیا اورفیملی کے افراد کو راڈ، ہاکی اوراسٹک سے بے رحمی سے پیٹنےلگا۔ وہیں کچھ لوگ گھرپرپتھربازی کرنے لگے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ دونوں فریق کے درمیان ہولی کے دوران کرکٹ میچ کولےکرجھڑپ شروع ہوئی تھی۔ وہیں متاثرہ اہل خانہ کا کہنا ہےکہ یہ منصوبہ بند طریقے سے کیا گیا حملہ تھا۔ اہل خانہ نےدعویٰ کیا کہ حملہ آوروں کوایک ہندتوا گروپ کی حمایت حاصل تھی۔ پولیس نے اس معاملے میں 6 لوگوں کوگرفتارکیا ہے۔ سبھی کوقتل کرنے کی کوشش کا ملزم بنایا گیا ہے۔

حادثہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگیا ہے، جس میں نظرآرہا ہے کہ 10 لوگ گھرکے برآمدے میں فیملی کے مردوں کولاٹھی ڈنڈوں اورراڈ سے پیٹ رہے ہیں۔ وہیں خواتین انہیں چھوڑنے کی گہارلگاتی نظرآرہی ہیں۔ ان کے رونے کی آوازویڈیومیں سنی جاسکتی ہے۔ ویڈیومیں ایک شخص کےسرسے خون نکلتا نظرآرہا ہے۔ اس کے باوجود لوگ اسے بے ہوش ہونے تک پیٹتے رہے۔ وہیں ویڈیومیں ایک مرد کونے میں بے جان پڑا نظرآرہا ہے، اس کے باوجود بھیڑاسے پیٹتےہوئےنظرآرہی ہے۔

پولیس کےمطابق شاہد نام کے ایک متاثرہ نے بیان دیا ہے کہ نشے میں مدہوش تقریباً چھ، سات لوگوں نے اس کے گھرکے لوگوں سے کہا کہ وہ سڑک پرکرکٹ نہ کھیلیں، اس کےبعد تقریباً 40 لوگ شرابیوں کےساتھ جمع ہوگئےاورپھرفیملی پرراڈ، ہاکی اسٹک، پائپ وغیرہ سے حملہ کردیا۔


Embedded video

Mob lynching in broad day light.

A Muslim family is brutally attacked by goons in Bhondsi, Gurgaon, Haryana .

Dispute happened because Cricket ball hit someone ..

WARNING : Don't watch if you can't see sensitive videos.

5,368 people are talking about this


اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.