ذرائع:
حیدرآباد: تلنگانہ قانون ساز کونسل کی رکن کے کویتا نے کہا کہ اسرائیل اور حماس کے عسکریت پسندوں کے درمیان لڑائی کی وجہ سے غزہ کا بحران پریشان کن ہے۔ کویتا نے اپنی تشویش کا اظہار کیا کہ دنیا میں چاہے کوئی بھی جنگ کیوں نہ ہو، خواتین اور بچے سب سے پہلے متاثر ہوتے ہیں۔ کویتانے تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنگ میں جو بھی مرے یا زخمی ہوں اس کا غم اور درد ماں کو ہوتا
ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ وہ اس جنگ سے پیدا ہونے والے انسانی بحران کے جلد از جلد ختم ہونے کیلئے نیک تمنا کرتی ہیں۔
کویتا نے امید ظاہر کی کہ غزہ میں جلد ہی معمول کی صورتحال بحال ہو جائے گی۔ رکن قانون ساز کونسل نے کہا کہ وہ اسرائیل اور حماس کے عسکریت پسندوں کے درمیان تنازعہ کا پرامن حل چاہتی ہیں۔ کلواکنٹلہ کویتا نے ٹویٹ کیا کہ وہ پرارتھنا کرتی ہیں کہ غزہ میں کوئی بھی ماں اپنے بچوں کو خاص طور پر جنگ میں نہ کھوئے۔