: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد: جناب جعفر حسین معراج ایم ایل اے یعقو ت پورہ نے 27جنوری کو ہونے والے میگا جاب میلہ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ یہ جاب میلہ بیرسٹر اسدالدین اویسی ایم پی وصدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کی نگرانی میں منعقد کیاجائے
گا۔جعفر حسین معراج نے جواہر ہائی اسکول و جونیر کالج ایس آر ٹی کالونی کے فلیگ شپ کمپنی کے مالک و میگا جاب میلہ کے کنسلٹنٹ منیش کے ساتھ دورہ کیا۔ اس موقع پر محمد ایوب شاد سرگرام کارکن مجلس و ڈائرکٹر جواہر ہائی اسکول اینڈ جونیر کالج کے علاوہ مشتاق احمد اور دوسری موجود تھے۔