the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

لکھنو:سون بھدر کے دودھی اسمبلی حلقہ کے بی جے پی کے رکن اسمبلی رام دولار کو عصمت ریزی کے ایک معاملے میں 25 سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد اسمبلی سکریٹریٹ نے دودھی سیٹ کو ویکنٹ قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ رام دولار کو 15 دسمبر کو سزا سنائی گئی۔ سپریم کورٹ کے حکم کے تحت دو سال سے زائد قید کی سزا سنتے ہی رام دولار کی رکنیت ازخود ختم ہو گئی۔ اسمبلی کے پرنسپل سکریٹری پردیپ دوبے نے یہ عہدہ  پندرہ دسمبر سے خالی ہونے کا اعلان کیا ہے۔سیٹ کو خالی قرار دینے کی اطلاع اسمبلی کے ذریعہ چیف الیکٹورل آفیسر نودیپ رِنوا کو بھی بھیجی گئی ہے۔ اب دودھی سیٹ کے ضمنی انتخاب کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کرے گا۔
سون بھدر کی دودھی اسمبلی سیٹ سے بی جے پی کے ایم ایل اے رام دولار گونڈ کو 15 دسمبر کو ایک نابالغ کی عصمت ریزی کے الزام میں 25 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ 10 لاکھ روپئے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں قصوروار ایم ایل اے کو تین سال کی اضافی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اسی



طرح ریپ متاثرہ کو دھمکیاں دینے کے معاملے میں اسے دو سال قید کی سزا سنائی گئی۔ پانچ ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ جرمانے کی پوری رقم عصمت دری متاثرہ کو دی جائے گی۔
نومبر 2014 میں میر پور پولیس اسٹیشن میں ایک نابالغ کی عصمت ریزی کا معاملہ درج کیا گیا تھا۔ اس میں رامدولار گونڈ کو اہم ملزم بنایا گیا تھا۔ رام دولار کو 2022 کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی سے ٹکٹ ملا اور جیت گئے، پھر الہ آباد ہائی کورٹ کےاحکامات پر ایم اے پی-ایم ایل اے کورٹ میں ریپ کیس کی سماعت شروع ہوئی۔
ایم پی ایم ایل اے کورٹ انچارج اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج احسان اللہ خان نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے 12 دسمبر کو رام دولار گونڈ کو مجرم قرار دیا تھا۔ عدالتی حراست میں بھی جیل بھیج دیا۔ عدالت نے فیصلہ سنانے کے لئے 15 دسمبر کی تاریخ مقرر کی تھی۔ کیس کی سماعت 15 دسمبر کو دوپہر 1 بجے ہوئی اور عدالت نے کچھ دیر میں اپنا فیصلہ سنایا تھا۔ جب فیصلہ سنایا گیا تو مجرم ایم ایل اے کو جیل سے عدالت لایا گیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.