نئی دہلی، 17 اکتوبر (ایجنسی)' می ٹو' مہم کے تحت جنسی استحصال کے الزامات لگنے کے بعد امور خارجہ کے وزیر مملکت ایم جے اکبر نے بدھ کو اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔
مسٹر ایم جے اکبر نے اپنے استعفی میں وزیر مملکت کے عہدے کی ذمہ داری دینے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ سشما سوراج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے خلاف لگائے گئے الزامات پر ذاتی طورسے عدالت میں مقدمہ لڑیں گے۔
اس سے پہلے انہوں نے اس ضمن میں ایک بیان میں جنسی استحصال کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔