نئی دہلی، 22 جنوری (ایجنسی) دلی کی ایک عدالت نے سابق مرکزی وزیر MJ Akbar ایم جے اکبر کے ہتک عزت معاملے میں صحافی Priya Ramani پریا رمانی کو سمن کئے جانے پر 29 جنوری کے لئے فیصلہ محفوظ رکھا۔ صحافی رمانی نے مسٹر اکبر پر جنسی استحصال کے الزامات لگائے تھے۔ اس کے بعد مسٹر اکبر نے محترمہ رمانی پر ہتک عزت کا معاملہ درج کرایا تھا۔
text-align: start;">مسٹر اکبر نے جنسی استحصال کے الزام لگائے جانے کے بعد گزشتہ برس 17 اکتوبر کو وزیر مملکت برائے خارجی امور کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔ ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ سمر وشال نے اس معاملے میں مسٹڑ اکبر کے خلاف ایڈوکیٹ گیتا لوتھرا کی جرح کے بعد فیصلہ محفوظ رکھ لیا۔ محترمہ رمانی نے مسٹر اکبر پر 20 سال قبل ان کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام لگائے تھے۔ اگرچہ مسٹر اکبر نے ان الزامات کو یکسر مسترد کردیا تھا۔
گیارہ جنوری کو اس معاملے میں مزید تین گواہوں نے عدالت میں اپنے بیان درج کرائے تھے۔ مسٹر اکبر سمیت کل سات لوگوں نے اس معاملے میں بیان درج کرائے ہیں۔