ذرائع:
میزورم اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی پیر کی صبح ریاست کے تمام 11 اضلاع میں وسیع حفاظتی انتظامات کے درمیان شروع ہوئی۔
ڈائرکٹر جنرل آف پولیس انیل شکلا نے کہا کہ گنتی کے عمل کو آسانی سے انجام دینے کے لیے حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔
8.57 لاکھ ووٹروں میں سے 80 فیصد سے زیادہ نے 16 خواتین سمیت 174 امیدواروں کی انتخابی قسمت کا فیصلہ کرنے کے لیے اپنا حق رائے
دہی استعمال کیا۔
حکمراں میزو نیشنل فرنٹ (MNF) مرکزی اپوزیشن زورم پیپلز موومنٹ (ZPM) اور کانگریس نے تمام 40 سیٹوں سے امیدوار کھڑے کیے ہیں جبکہ عام آدمی پارٹی چار سیٹوں پر مقابلہ کر رہی ہے۔
بی جے پی نے لسانی اقلیتی آبادی والے علاقوں پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے 23 سیٹوں پر امیدوار کھڑے کیے ہیں، خاص طور پر جہاں ریانگ اور چکما قبائلی کمیونٹی ووٹر لسٹ میں مناسب تعداد میں ہیں۔ ان کے علاوہ 27 آزاد امیدوار بھی میدان میں ہیں۔