سونبھدر:11 مئی(ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی نے اپوزیشن پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ ملک میں مہاملاوٹی لوگوں کی حکومت ملک کے سیکورٹی کو خطر میں ڈال دیتی ہے۔ لہذا ملک کے وقار کو بلند کرنے کے لئے ایک مضبوط حکومت کے انتخاب کی ضرورت ہے ،آپ کا ایک ایک ووٹ مضبوط حکومت کی تشکیل میں اہم کردار ادار کرےگا۔جو ملک کا وقار اس اونچائی پر لے جائے گا جس کا ہندوستان ہمیشہ سے حق دار رہا ہے۔
سونبھدر میں عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے ایس پی۔ بی ایس پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ یادو کیجئے تیسرے محاذ کی جب ملک میں حکومت تھی اس وقت سماج وادی پارٹی وزارت میں شامل تھی۔تب انہوں نے ہمارے ملک کا کیا حال کیا تھا۔ انہوں نے ہمارے ملک کے پورے خفیہ نظام کو دیمک لگا دیا تھا۔اور اس کا خامیازہ ملک کو لمبے عرصے تک جھیلنا پڑا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے نیوکلیر تجربہ
کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ آج کا ہی وہ دن ہے جب 21 سال قبل ہندوستان نے نیوکلیئر تجربہ کیا تھا۔ آج ہی کے دن آپریشن شکتی کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔میں ان سبھی سائنسدانوں کو سلام کرتا ہوں جنہوں نے اپنی محنت سے ملک کے افتخار کو بلند کیا۔ اس تجربے سے یہ بات صاف ہوگئی کہ ہندوستان کے پاس وسائل کافی سےپہلے سے موجودتھے۔ لیکن واجپئی حکومت سے پہلے کی حکومت میں یہ ہمت نہیں تھی کہ ایسا کرسکیں۔
انہوں نے دعوی کیاکہ ایسی تاریخی کامیابی اس وقت حاصل ہوتی ہے جب ملک کی سیکورٹی سب سے اوپرہو ۔ اسی وقت آپ نیوکلیئر تجربے کرنے کہ ہمت پیدا ہوتی ہے۔ تبھی آپ خلا میں بھی مشن شکتی کی ہمت دکھاتے ہیں ، ایسے ہمت کی صورت میں ہی دہشت گردی کا منھ توڑ جواب دیا جا سکتا ہے ۔ بی جے پی اور این ڈی اے کی حکومت نےہمیشہ سے ہی اس فارمولے کو اپنائے رکھا ہے لیکن جب مہاملاوٹی سرکاریں آتی ہیں تو وہ ملک کے سیکورٹی کو خطر ے میں ڈال دیتے ہیں۔