نئی دہلی، 20 فروری (یواین آئی) دہلی کے چیف سکریٹری انشو پرکاش کے ساتھ وزیر اعلی اروند کجریوال کے گھر پر مبینہ طور پر بدسلوكي کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق مسٹر پرکاش کے ساتھ مبینہ طور پر یہ
بدسلوکی مسٹر کجریوال کی موجودگی میں ان کی سرکاری رہائش گاہ پر دیر رات دو پارٹی ممبران اسمبلی نے کی۔
اس معاملہ میں انڈین ایڈ منسٹریٹو یونین ،گورنر انل بیجل سے ملاقات کرکے پورے معاملہ کو ان کے سامنے رکھے گی۔