the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد،8 نومبر(ذرائع) کل ہند  مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسد الدین اویسی نے سپریم کورٹ کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا جس میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی اقلیتی حیثیت کو برقرار رکھا گیا ہے۔ بیرسٹر اویسی نے کہا کہ یہ ہندوستان کے مسلمانوں کے لیے ایک اہم دن ہے۔

سپریم کورٹ کے سات رکنی آئینی بینچ نے 4-3 کے فیصلے سے 1967 کے اس فیصلے کو کالعدم قرار دیا جس نے اے ایم یو کی اقلیتی حیثیت ختم کر دی تھی۔ حیدرآباد کے ایم پی نے "ایکس" پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ 1967 کے فیصلے نے اے ایم یو کی اقلیتی حیثیت کو غلط طریقے سے مسترد کیا تھا۔ انہوں نے آئین ہند کے آرٹیکل 30 کا حوالہ دیا، جس کے تحت اقلیتوں کو اپنی تعلیمی ادارے قائم اور ان کا انتظام اپنے طریقے



سے چلانے کا حق حاصل ہے۔بیرسٹر اویسی نے اے ایم یو کے تمام طلباء اور اساتذہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ اقلیتوں کے خود کو تعلیم دینے کے حق کو برقرار رکھا گیا ہے۔انھوں نے لکھا کہ  "یونیورسٹی کے قیام کا وقت اور طریقہ کار نہیں بلکہ اس کے بانی کی اقلیتی شناخت اہم ہے۔ بی جے پی کی تمام دلیلیں مسترد کر دی گئی ہیں
بیرسٹر اویسی نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ہمیشہ سے اے ایم یو کی اقلیتی حیثیت کی مخالفت کرتی رہی ہے اور اب انہیں اس پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی نے اے ایم یو، جامعہ، اور یہاں تک کہ مدارس کے انتظام کے حق پر حملہ کرنے کی کوشش کی ہے۔
انہوں نے مشورہ دیا کہ مودی حکومت اس فیصلے کو قبول کرے اور اے ایم یو کی مرکزی یونیورسٹی کی حیثیت سے حمایت کرے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.