the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
ریاض/7نومبر(ایجنسی) سعودی عرب میں مقیم تارکین پر لاگو فیملی فیس کی وصولی ملتوی نہیں کی گئی۔ اس حوالے سے گردش کرنے والی اطلاعات بے بنیاد ہیں۔ مالیاتی توازن پر عمل درآمد میں ترامیم ہوسکتی ہیں۔

وزارت خزانہ نے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر یہ اطلاع کئی روز سے جنگل کی آگ کی طرح پھیلی ہوئی تھی کہ سعودی حکومت نے فیملی فیس 3 برس کے لئے ملتوی کردی ہے۔ وزارت خزانہ نے توجہ دلائی کہ ابھی تک اس نے ملتوی کرنے کی بابت کوئی اعلان نہیں کیا۔ اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا۔ وزیر خزانہ محمد عبداللہ الجدعان کے حوالے سے جو اطلاع دی جا رہی ہے، وہ غلط



ہے۔

مالیاتی توازن پروگرام میں ترامیم کا امکان ہے۔ جن کا اعلان بجٹ 2018ء کے موقع پر کیا جائے گا۔ محمد عبداللہ الجدعان نے کہا ہے کہ 2020 ءتک مالیاتی توازن کا حصول ہدف نہیں۔ اصل مقصد پائدار مالیاتی اصلاحات ہیں۔ مالیاتی توازن کا ہدف 2023ء تک حاصل کیا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب محکمہ پاسپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل سلیمان الیحییٰ نے بتایا کہ غیر ملکیوں کے زیر کفالت افراد سے مقرر فیس کی وصولی بند کرنے کی ہمیں کوئی ہدایت کہیں سے نہیں ملی۔ محکمہ پاسپورٹ نے بھی اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا۔ وزارت خزانہ نے ذرائع ابلاغ سے پر زور اپیل کی کہ وہ سرکاری پالیسی سے متعلق کوئی بھی بات وزارت سے رجوع کئے بغیر شائع نہ کریں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.