the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

حیدرآباد:ریاستی وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی وصنعت ڈی سریدھر بابو نے کئی ملٹی نیشنل کمپنیوں سے تلنگانہ میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے آگے آنے کی اپیل کی ہے کیونکہ تلنگانہ سرمایہ کاری کے لئے موزوں ریاست ہے۔ریاستی وزیر سریدھر بابو، جو سرمایہ کاری کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں، نے اتوار کو جدہ میں مختلف تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ سلسلہ وار میٹنگوں میں حصہ لیا۔ سریدھر بابو نے سعودی ولی عہد کے خصوصی دفتر کے ڈائرکٹر جنرل محمد بن عبداللہ الرئیس سے ملاقات کی اور تلنگانہ کی پالیسیوں اور آئی ٹی صنعت کو تعاون فراہم کرنے کی وضاحت کی۔ انہوں نے سعودی کمپنیوں سے اپیل کی کہ وہ تلنگانہ میں سرمایہ کاری کیلئے پہل کریں۔
اس کے بعد ریاستی وزیر نے آرامکو کے نمائندوں کے ساتھ ریاست میں سرمایہ کاری کے مواقعوں پر تبادلہ خیال کیا۔ تنظیم نے صنعتوں کے قیام کے لئے ہر قسم کا تعاون فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔ آرامکو کمپنی کیمیکلز اور توانائی کے شعبے میں بین الاقوامی رہنما کے طور پر جانی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ، الشریف گروپ ہولڈنگز کے سی ای او الشریف نواب بن فیض بن



عبدالحکیم نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروجیکٹس انجینئر سلیمان کے سے ملاقات کی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا۔ کمپنی توانائی، ہاسپیٹالٹی، رئیل اسٹیٹ، ٹیکنالوجی اور جدت طرازی میں ایک رہنما ہے۔ دریں اثنا، سریدھر بابو نے سرکردہ سرمایہ کاری کمپنی سڈکو کیپیٹلس، جدہ چیمبرز، ساولاگروپ کے سی ای او ولید فتانا، سعودی برادرز کمرشل کمپنی کے سی ای او اور بورڈ ممبران، پیٹرومین کارپوریشن کے نمائندوں اور بٹرجی ہولڈنگ کمپنی کے چیئرمین مازن بیٹرجی سے ملاقات کی۔
ریاستی وزیر سریدھر بابو نے ریاست میں سرمایہ کاری کے لئے سازگار حالات کے بارے میں بتایا۔ صنعتیں لگانے والی کمپنیوں کو مراعات جیسے معاملات ان کی توجہ میں لائے گئے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ تلنگانہ میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی، وافر پانی کی دستیابی، معیاری انسانی وسائل، اچھا انفراسٹرکچر اور بہتر رابطہ ہے۔ اس دوران کئی کمپنیوں نے ریاست میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ بہت سی تنظیموں نے مثبت جواب دیا۔ وزیر سریدھر بابو کے ساتھ ریاستی آئی ٹی اور صنعت کے محکمہ کے پرنسپل سکریٹری جیش رنجن اور سرمایہ کاری اور فروغ کے خصوصی سکریٹری وشنو وردھن ریڈی بھی تھے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.