ذرائع:
حیدرآباد: چیف منسٹر ریونت ریڈی کی جانب سے میٹرو کا سنگ بنیاد رکھنے سے قبل، حیدرآباد انچارج وزیر پونم پربھاکر کے کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے علاقہ پرانے شہر کے دورے نے کافی ہلچل مچا دی ہے۔ پرانے شہر سے مقابلہ کرنے والے کانگریس امیدواروں نے وزیر پونم پربھاکر کے مجلسی قائدین کے ساتھ 'دوستانہ رویہ' کی سخت مخالفت کی۔ پارٹی کی اندرونی میٹنگ کے دوران وزیر اور مدمقابل امیدواروں فیروز خان اور محمد اظہر الدین کے درمیان بحث ہوئی، جس کی وجہ سے پونم پربھاکرکو برہمی کے ساتھ گاندھی بھون سے اچانک باہر جانا پڑا۔
5 مارچ کو، کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے فلور لیڈر اکبر الدین اویسی کی دعوت پر پونم پربھاکرنے بطور مہمان خصوصی چندرائن گٹہ اسمبلی حلقہ کے تحت آنگن واڑی اسکولوں کا افتتاح کیا۔ تاہم، مجلس کے مقابلے میں ان کا مثبت نقطہ نظر مقامی کانگریس قیادت کو اچھا نہیں لگا۔
خیال کیا جا رہا ہے کہ ان کے 'دوستانہ انداز' سے گاندھی بھون میں منعقدہ اسمبلی امیدواروں میں چند کانگریس قائدین کی جانب سے ایک 'غلط پیغام' دیا گیا جس سے ہنگامہ برپا ہوگیا۔ اسی دوران وزیر اور فیروز خان کے درمیان جھگڑا ہوا۔ فیروز خان کو کرکٹر- سیاستدان اظہرالدین کی حمایت حاصل تھی جس کی وجہ سے پونم پربھاکر کو اچانک وہاں سے جانا پڑا۔
ایک سینئر لیڈر نے دی ہنس انڈیا کو اس واقعے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ "ہم یہاں مجلس کے خلاف لڑ رہے ہیں، لیکن جس طرح سے پونم پربھاکر نے مجلس کے رہنماؤں کے ساتھ مقامی سیاست کو نظر انداز کیا، اس سے انہیں ایک سیاسی فائدہ اور اسے کسی قسم کے سمجھوتہ کے طور پر بیان کرنے کا موقع ملا ہے۔ جب ہم نے ان سے سوال کیا تو انہوں نے دلیل دی کہ وزیر ہونے کے ناطے انہیں لوگوں کا اعتماد جیتنے کے لیے مقامات کا دورہ کرنا پڑتا ہے۔ لیکن جس طرح سے سوشل میڈیا پر اس کی تصویر کشی ہو رہی ہے وہ ہمارے لیے تکلیف دہ ہے۔"