ذرائع:
حیدرآباد: میونسپل ایڈمنسٹریشن کے وزیر کے ٹی راما راؤ نے جمعرات 27 جولائی کو ریاست بھر میں موسلا دھار بارش سے متاثرہ علاقے کے حالات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے محکمہ بلدیات کے افسران اور حیدرآباد کے ایڈیشنل کلکٹرس کے ساتھ ٹیلی کانفرنس کی اور حکام کو ہدایت دی کہ وہ متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی مدد کریں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ کوئی جانی نقصان نہ ہو۔
وزیر نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ان علاقوں میں امدادی اقدامات کریں جہاں پانی کم
ہوگیا ہے۔ انہوں نے حیدرآباد شہر میں حسین ساگر اور چادر گھاٹ سمیت کئی مقامات کا دورہ کیا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ ہر گھنٹے کی بنیاد پر صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور حکومت کی ترجیح یہ دیکھنا ہے کہ کوئی جانی نقصان نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ جی ایچ ایم سی کمشنر اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں سے لے کر نچلے درجے کے عملہ تک سبھی میدان میں چوکس ہیں۔ میونسپل ملازمین کی تمام چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ہم وقتاً فوقتاً صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔