ذرائع:
حیدرآباد: میونسپل ایڈمنسٹریشن اور شہری ترقی کے وزیر کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ حسین ساگر اور پی وی این آر مارگ کو بین الاقوامی معیار کے مطابق مزید ترقی دی جائے گی۔
انہوں نے ہفتہ کو اندرا پارک میں اسٹیل پل کا افتتاح کیا جسے سابق وزیر داخلہ نینی نرسمہا ریڈی کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ اسٹیل پل، جو 2.25 کلومیٹر طویل ہے اور چار لین پر مشتمل
ہے، 450 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔
راما راؤ نے کہا کہ اندرا پارک، لوئر اور اپر ٹینک بنڈ کو بھی مستقبل میں پارکنگ کی سہولت، ڈیک وغیرہ کے ساتھ بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کرنے کا منصوبہ ہے۔
وزیر نے بتایا کہ اسٹیل پل کا نام مشیرآباد کے ایم ایل اے ایم گوپال کی درخواست اور چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی ہدایت پر نرسمہا ریڈی کے نام پر رکھا گیا ہے۔