the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
ذرائع:

بنگلورو: کان کنی کے تاجر اور سیاست دان گالی جناردھن ریڈی لوک سبھا انتخابات سے قبل بی جے پی میں دوبارہ شامل ہونے کے بارے میں غوروخوص کررہے ہیں۔اس سلسلے میں ریاست بالخصوص کلیان کرناٹک علاقے میں افواہوں کابازار کافی گرم ہے۔
واضح رہے کہ جناردھن ریڈی نے کرناٹک اسمبلی انتخابات سے قبل کلیانہ راجیہ پرگتی پکشا کے آرپی پی کے نام سے ایک نئی سیاسی پارٹی قائم کی تھی اور کلیان نے کرناٹک علاقے میں بی جے پی کے امکانات کو نقصان پہنچایا تھا۔ وہ گنگاوتی حلقہ سے رکن اسمبلی کے طور پر منتخب ہوئے تھے۔

قابل ذکربات یہ ہے کہ جناردھن ریڈی نے دیوالی کے تہوار سے پہلے ریاستی سیاسی حلقوں میں بحث چھیڑتے ہوئے اپنی پارٹی کے آر پی پی کو تحلیل کر دیا تھا۔
حال ہی میں سابق چیف منسٹر بی ایس یدیورپا کے فرزندوجیندراکوبی جے پی کا ریاستی



صدر بنانا اس بات کااشارہ ہے بھگواپارٹی خاندانی سیاست اور بدعنوانی کے الزامات کو نظراندازکرتے ہوئے جناردھن ریڈی کے استقبال کے لئے تیار ہے۔

بی جے پی نے ریڈی کو اپنی پارٹی کے آغاز کے بعد ان کے خلاف مبینہ مجرمانہ الزامات کو دیکھتے ہوئے دور رکھا تھا۔ جناردھن ریڈی نے یدیورپا کے خلاف بات نہیں کی تھی لیکن ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ان کے سیاسی کیریئر میں مدد کی ہے۔
بتایاجارہا ہے کہ بی جے پی کے نئے ریاستی صدروجیندر گالی جناردھن ریڈی کا بی جے پی میں واپسی کا خیرمقدم کرنے کے خواہشمند ہیں۔

واضح رہے کہ ریڈی نے 2008 میں کرناٹک میں پہلی بار بی جے پی کو اقتدار میں لانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ بعد میں انہیں غیر قانونی کان کنی کے الزامات کا سامنا کرنا پڑا اور وہ جیل چلے گئے۔ بی جے پی نے ان سے دوری برقرار رکھی اور الیکشن لڑنے کے لئے بھی ٹکٹ نہیں دیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.