the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع: 

حیدرآباد: جناب اکبر الدین اویسی قائد مجلس مقننہ پارٹی و بانی صدر نشین سالار ملت ؒایجوکیشنل ٹرسٹ نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ دسویں اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات خوب تیاری کے ساتھ لکھیں۔وقت گذاری کے بجائے امتحانات پر توجہ مرکوزکریں۔ اساتذہ کے مشوروں پر عمل کریں۔ سنجیدگی اور خو د اعتمادی کے ساتھ امتحانات میں حصہ لیں۔ باوضو رہیں، قرآن کی تلاوت اور نمازو ں کا اہتمام کرتے ہوئے درود شریف کا ورد کریں۔ ہر سوال کا جواب لکھنے کی پور ی کوشش کریں، قائد مجلس ہفتہ کو بیرسٹر فاطمہ اویسی کے جی تا پی جی کیمپس بنڈلہ گوڑہ میں انٹر سال اول کے پہلے بیاچ کی تعلیمی سرگرمیوں کے اختتام اور امتحانات سے پہلے طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لئے منعقدہ ایک خصوصی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے طلبہ سے کہاکہ اس عمر میں نوجوان بھر پور زندگی جیئیں لیکن اس بات کو ضروریاد رکھیں کہ ہم میں اور اغیار میں یہ فرق ہے کہ ہم مسلمان ہیں۔ ہمارے پاس حلال اور حرا م کی تمیز ہے۔ ہم شرعی حدود کے پابند ہیں۔ دنیا میں ہمار ا قیام عارضی ہے۔ یہ دنیا فانی ہے۔ جناب اکبر الدین اویسی نے بتایا کہ ہمیں کسی سے مرعوب ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ اسلام ایک ایسا مذہب ہے جو ناقص کو لیتا ہے اور کامل بناکر دنیا کو دیتا ہے۔ یہ جملے سالار ملت سلطان صلاح الدین اویسی ؒکے ہیں جن سے موسوم ٹرسٹ کا مقصد بھی ناقص کو لے کر کامل بنانا ہے۔ گذشتہ 20سال سے سالار ملت ؒ یجوکیشنل ٹرسٹ اس مقصد کے حصول کے لئے کام کررہا ہے۔



قائد مجلس نے طلبہ سے کہا کہ وہ ایک دوسرے سے مشورہ کریں۔ ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں۔ بے راہ روی کی زندگی کو ترک کرتے ہوئے زندگی ایک مقصد کے لئے جیئیں۔ انہوں نے کہاکہ منزل جنونی کو ہی ملتی ہے۔اس لئے منزل کے حصول کے لئے جہد مسلسل پر یقین رکھیں۔ جناب اکبرالدین اویسی نے بتایا کہ دنیا تنقید کرتی ہے کہ مسلم معاشرہ میں خواتین کو جائز مقام نہیں دیا جاتا۔ کوئی اگر سالا ر ملتؒایجوکیشنل ٹرسٹ کے اداروں میں دیکھیں گے توانہیں پتہ چلے گا کہ کس طرح خواتین یہاں پر اپنی صلاحیتوں کو منواتے ہوئے طلبہ کو تیار کررہی ہیں تاکہ وہ دنیا کی مسابقت کا مقابلہ کرسکیں۔ جناب اکبر الدین اویسی نے بتایاکہ انہیں بے حد خوشی ہے کہ ان کی لڑکی نے حال ہی میں لندن سے بیرسٹری کے امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔ وہ اس لئے بتارہے ہیں کہ دوسری مسلم لڑکیوں کو بھی ترغیب ملے۔ جب میر ی لڑکی کامیاب ہوسکتی ہے تو دوسری مسلم لڑکیاں بھی بیرسٹر بن سکتی ہیں۔ انہوں نے مسلم نوجوانوں سے بھی کہا کہ وہ سیول سرویسس کے امتحانات کی تیاری کریں اور امتحانات میں کامیابی کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگائیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر نور الدین اویسی ٹرسٹی سالار ملت ؒایجوکیشنل ٹرسٹ نے طلبہ میں ہال ٹکٹس کی تقسیم کی۔ اس تقریب سے مولانا انوار احمد نائب شیخ التفسیر جامعہ نظامیہ، ڈاکٹر ادتیہ، محمد نصیر غیاث، ڈاکٹر امتہ الیافع ڈائرکٹر س کے علاوہ محترمہ شہباز پرنسپل بنڈلہ گوڑہ جونیر کالج اور محترمہ تطہیرہ پرنسپل جمال کالونی جونیر کالج نے بھی خطاب کیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.