the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی 07 ستمبر(یواین آئی)نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے بچوں میں غذائیت کی سطح میں اضافہ کرنے کے لیے ناشتہ اور دوپہر کے کھانے میں ان کو دودھ دینے کا مشورہ دیا ہے۔
نائب صدر نے یہ تجویز مرکزی وزیربرائے خواتین و بچوں کی ترقی اسمرتی ایرانی کے ساتھ پیر کے روز ایک ملاقات میں دی۔مرکزی وزیر نے نائب صدر جمہوریہ کو ان کی اس تجویز پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کو دیے جانے والے دوپہر کے کھانے میں دودھ کو شامل کرنے کے لیے ریاستوں کے ساتھ تبادلہ خیال کرے گی۔
اس سے مویشی پالنے اور ڈیری صنعت سکریٹری اتل چترویدی نے نائب



صدر جمہوریہ کے رہائش گاہ پر مسٹر نائیڈو سے ملاقات کی اور انہیں کورونا وبا کے دوران پولٹری وڈیری صنعت کے تحفظ کے لیے اٹھائے گئے اقدام سے آگاہ کرایا۔
مسٹر چترویدی نے بتایا کہ حکومت نے دودھ کوآپریٹو تنظیموں سے دودھ کی خرید میں اضافہ کیا ہے۔کوآپریٹو تنظیموں کو سستا سرمایہ بھی دستایب کرایا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت نجی حصے داری سے مویشی،بھیڑ اور بکری فارم تیار کرنے کا منصوبہ زیرغور ہے۔مویشیوں کی نسل میں بہتری کا پروگرام چلایا جارہا ہے۔
مرکزی حکومت بچوں اور خواتین میں غذائی قلت سے نمٹنے کے لیے ستمبر میں تیسرا قومی تغذیہ ماہ کا انعقد کررہی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.