امپھال، 13 نومبر (یو این آئی) منی پور کے چوڑا چند پور ضلع کے سہکن گاؤں کے قریب ہفتہ کو مشتبہ جنگجوؤں نے گھات لگا کر حملہ کیا، جس میں 46 آسام رائفلز (اے آر) کے کمانڈنگ آفیسر کرنل بپلاب ترپاٹھی سمیت پانچ جوان ہلاک اور دو دیگر ہلاک ہو گئے۔ مرنے والوں میں سی او کی اہلیہ اور ان کا آٹھ سالہ بیٹا شامل ہے۔
پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ ڈیہنگ سے تین کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا۔
ریاست کے وزیر اعلیٰ این۔ بیرن سنگھ نے سہکن گاؤں میں
ہونے والے قتل عام کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، "46 اے آر کے قافلے پر ہونے والے بزدلانہ حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں، جس میں آج سیسی پور میں سی او اور ان کے اہل خانہ سمیت کچھ جوانوں کی موت ہوئی ہے۔ ریاستی فورسز اور نیم فوجی دستے پہلے ہی عسکریت پسندوں کی تلاش میں ہیں۔ مجرموں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔"
آسام رائفلز کے ڈائرکٹر جنرل اور تمام اعلیٰ حکام نے اس واقعہ کی مذمت کی ہے اور سوگوار خاندان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔