گوا،١٦ نومبر(ایجنسی) گوا میں ہندوستانی بحریہ کا مگ۔ 29 کے جنگی طیارہ ٹریننگ کے دوران حادثہ کا شکار ہو گیا۔ راحت کی بات یہ ہے کہ دونوں پائلٹ محفوظ طور پر باہر نکلنے میں کامیاب رہے۔ یہ جنگی طیارہ ٹریننگ کے لئے تھا۔ کہا جا رہا ہے کہ ٹریننگ کے دوران اچانک انجن میں آگ لگ گئی۔ کہا جا رہا ہے کہ ایک پرندہ کے ٹکرانے کے بعد انجن میں آگ لگ گئی۔
مگ۔ 29 کے جنگی طیارہ پر دو پائلٹ کیپٹن ایم شوک کھنڈ اور
لیفٹیننٹ کمانڈر دیپک یادو ٹریننگ لے رہے تھے۔ حادثے کے بعد جائے واقعہ پر آگ کی لپٹیں دیکھی گئیں۔ طیارہ کھلے علاقے میں حادثہ کا شکار ہوا۔ بحریہ کے ترجمان کمانڈر وویک مدھوال نے کہا ’’ مگ۔ 29 کے جنگی طیارہ کے انجن میں آگ لگ گئی۔ پائلٹ کیپٹن ایم شوک کھنڈ اور لیفٹیننٹ کمانڈر دیپک یادو محفوظ طور پر باہر نکلنے میں کامیاب رہے۔ مگ 12 تربیتی طیارہ گوا سے پرواز بھر رہا تھا۔ اسی بیچ ایک پرندہ کے ٹکرانے کے بعد انجن میں آگ لگ گئی‘‘۔