the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی، 30 اپریل (ایجنسی) وزارت داخلہ نے کانگریس صدر راہل گاندھی کو ان کی شہریت کے سلسلہ میں صورتحال کی وضاحت کرنے کے لئے ان کونوٹس بھیجا ہے۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم پی ڈاکٹر سبرامنيم سوامی نے وزارت کو خط لکھ کر مسٹر گاندھی کی شہریت کے بارے میں شکایت کی تھی۔ وزارت نے شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے مسٹر گاندھی کو ان کی شہریت کے بارے میں 15 دن کے اندر صورتحال کی وضاحت کرنے کو کہا ہے۔

وزارت کے ذرائع نے بتایا کہ نوٹس میں مسٹر گاندھی سے ان کی شہریت کے



سلسلے میں اصل حقائق بتانے کو کہا گیا ہے۔ سوامی نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ مسٹر گاندھی 2003 میں برطانیہ کے ہمپشائرمیں واقع ایک کمپنی کے بورڈ آف ڈائرکٹرز میں شامل تھے۔ کمپنی کی 2005 اور 2006 میں دائر سالانہ رٹرن میں مسٹر گاندھی کی تاریخ پیدائش 19 جون 1970 بتائی گئی ہے اور انہوں نے خود کو برطانوی شہری بتایا ہے. سال 2009 میں بھی اسی کمپنی کے دستاویزات میں مسٹر گاندھی کو برطانوی شہری بتایا گیا ہے. ڈاکٹر سوامی نے اسی تناظر میں وزارت داخلہ کو یہ شکایت کی تھی. وزارت نے شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے مسٹر گاندھی کو نوٹس بھیجا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.