ماسکو ، 17 مئی ( یو این آئی ) میکسیکو کی اینڈریا میزا نے ’مس یونیورس 2021‘ کا خطاب جیت لیا اس سال کے مس یونیورس مقابلے کا انعقاد امریکہ کے فلوریڈا میں ہوا اور اتوار کو اس کے آخری دور کا مقابلہ تھا مس یونیورس مقابلہ کے منتظمین نے ٹویٹ کیا ’’نئی مس کائنات میکسیکو کی ہیں‘‘ اس مقابلے میں ہندوستان کی
ایڈلن کاسٹیلینو نے تیسرے رنر اپ کا اعزاز حاصل کیا۔ مس ڈومینیکن ریپبلک کمبرلی جمنیز چوتھی رنر اپ رہیں جبکہ سیکنڈ رنر اپ کا خطاب مس پیرو جینک مکیٹا کو ملا۔
اینڈریا میزا سافٹ ویئر انجینئر کے طور پر کام کرتی ہیں۔ میزا اپنے ’سیلف ٹائٹل‘ ایتھلیٹک کپڑوں کے برانڈ اینڈریا میزا ایکٹوویئر کی بھی مالک ہیں۔