: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد/27نومبر(ایجنسی) کافی لمبےعرصے کے انتظار کے بعد اب حیدرٓباد میں بھی میٹرو چلنے کو تیار ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی منگل کو میٹرو ریل کا افتتاح کریں گے۔
میٹرو کی تجارتی آمدورفت انتیس نومبر کو شروع ہو گی۔ پہلے مرحلے میں ناگول اور میراپور کے درمیان 30 کلومیٹر لمبی میٹرو ریل سروس کا آغاز کل وزیر اعظم کریں دو بج کر پینتالیس منٹ پرکریں گے۔ اس راستے میں 24 سٹیشنیں ہوں گے۔مسٹر مودی کے ساتھ تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندرشیکھر راؤ میاپور سے کوکٹپلی تک سفر کریں
گے۔
تلنگانہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر کے ٹی راما راو نے کہا کہ شروع میں میٹروصبح 6 سےرات 10 بجے تک چلے گی۔ مسافروں کی تعداد اور مطالبے کو دیکھتے ہوئے میٹرو کا وقت 5:30 بجے سے 11 بجے تک کیا جائے گا۔ انہوں نے اسے سب سے جدید منصوبے اور عوامی نجی شراکت داری (پی پی پی) کے ماڈل سے بنا سب سے لمبا میٹرو ریل منصوبہ بتایا ہے۔
راؤ نے کہا کہ شروع میں تمام ٹرینوں میں 3 کوچ ہوں گے۔ مسافروں کی تعداد کے لحاظ سے کوچوں کی تعداد بڑھا کر چھ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن(ٹی ایس آر ٹی سی)میٹرو کے لئے فیڈر سروس بھی شروع کرے گا۔