داووس/23جنوری(ایجنسی) سوئٹزرلینڈ کے شہر Davos داووس میں جاری ورلڈ اکنامک فورم کے دوسرے روز آج جرمن چانسلر Angela Merkel انگیلا میرکل اور
جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے Shinzo Abe سمیت اس فورم کے شرکاء سے خطاب کر رہے ہیں۔ آبے اور میرکل جو بالترتیب دنیا کی تیسری اور چوتھی بڑی معیشت رکھنے والے ممالک کے سربراہ ہیں، عوامیت پسند اور قوم پرستی کی بجائے عالمی تعاون کے بڑے حامیوں میں شمار ہوتے ہیں۔ رواں برس ورلڈ اکنامک فورم ایک ایسے موقع پر ہو رہا ہے جب ایک طرف بریگزٹ کی وجہ سے یورپ کو اقتصادی طور پر بے یقینی کی صورتحال کا سامنا ہے تو دوسری طرف امریکا اور چین کی اقتصادی جنگ عالمی معیشت کے لیے خدشات کو جنم دے رہی ہے۔