حیدرآباد7 نومبر(یواین آئی) جی ایم آرایرکارگو اینڈ ایرواسپیس انجینئرنگ لمیٹیڈ (جی اے سی اے ای ایل)کے ڈیویژن جی ایم آر حیدرآباد ایرکارگو نے تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن(ٹی ایس آرٹی سی)کے ساتھ یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے تاکہ فرسٹ مائل اینڈلاسٹ مائل کارگوبس فیڈر سروس کے آغاز کے ذریعہ بین الاقوامی برآمد و درآمد کارگو کو
مشترکہ طورپر فروغ دیاجائے۔
اس کے ذریعہ تلنگانہ اور پڑوسی ریاست کے دیگر حصوں تک جی ایم آر حیدرآباد ایرکارگو ٹرمنل کو جوڑا جائے گا۔
سورب کمار سی ای او جی ایم آر حیدرآباد ایرکارگو اور سنیل شرما پرنسپال سکریٹری ٹی آراینڈ بی و منیجنگ ڈائرکٹر ٹی ایس آرٹی سی نے وزیر ٹرانسپورٹ پی اجئے کمار کی موجودگی میں اس یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے۔