نئی دہلی06اپریل:- لوک سبھا کی اسپیکر سمترامہاجن نے آج عوامی مفادات اوران کےفلاح وبہبودکےمسائل کو اٹھانےکےلئے ایوان کوایک مناسب جگہ بتایااورارکان پارلیمنٹ کو ملک کےمفادات کو ذہن میں رکھنے کی صلاح دی۔
محترمہ
مہاجن نے بجٹ سیشن کی کارروائی غیرمعینہ مدت تک ملتوی کرنےسےپہلےکہاکہ یہ ایوان ارکان پارلیمنٹ کےلئے عوامی مفادات اوران کی فلاح وبہبود کےمسائل کو اٹھانے کےلئے مناسب جگہ ہے۔
میں ارکان پارلیمنٹ کےاپنےاپنے انتخابی حلقوں کےمسائل اٹھائےجانےسےمتعلق ان کی پریشانیوں کو بخوبی سمجھتی ہوں۔