سری نگر ، 7 مئی (یو ا ین آئی) جموں وکشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ وادی کشمیر میں پتھر اور بندوقیں غریب ماں باپ کے بچوں کے ہاتھ میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جاری خون خرابے کو روکنے کے لئے کوئی راستہ نکالنے کی ضرورت ہے۔
محبوبہ مفتی پیر کو یہاں سول سکریٹریٹ میں دربار مو دفاتر کھلنے کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات کررہی تھیں۔ انہوں نے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں اتوار کو پیش آئی پانچ شہری ہلاکتوں کو سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اُن کا آج
آفس آنا انتہائی تکلیف دہ ہے۔
انہوں نے کہا ’ہمارا آج آفس آنا بہت تکلیف دہ ہے۔ کل ہی ایک سانحہ پیش آیا جس میں پانچ شہریوں کی موت واقع ہوئی۔ میری جموں وکشمیر ، ملک کی عوام اور ملک کی حکومت سے گذارش ہے کہ بیچ کا کوئی راستہ ڈھونڈ لیجئے تاکہ خون خرابے کا سلسلہ بند ہو۔ پتھر ہے تو غریب کے بچے کے ہاتھ میں ہے۔ بندوق ہے تو غریب کے بچے کے ہاتھ میں ہے۔ کوئی نہ کوئی راستہ نکال کے اس خون خرابے کو روکنے کی ضرورت ہے‘۔
جاری۔ یو این آئی۔ ظ ح بٹ۔ شا پ۔ 1144