جموں، 26 دسمبر :- پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) لیڈر تصدق حسین مفتی کو امکانی طور پر 28 دسمبر کو ان کی بہن محبوبہ مفتی کی قیادت والی جموں وکشمیر حکومت میں بحیثیت کابینی وزیر شامل کیا جائے گا۔
سینماٹوگرافرسے سیاستدان بننے والے مسٹر تصدیق
حسین جنہوں نے گذشتہ ہفتے وزیر اعلیٰ شکایتی سیل کے کوآرڈی نیٹر کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا، کو ذرائع کے مطابق کابینی وزیر کا درجہ دیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا ’انہیں 28 دسمبر کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا جائے گا‘۔