جموں، 9 فروری' جموں وکشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ ریاست میں پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر مزید جانی نقصان کو ٹالنے کے لئے بات چیت ضروری ہے۔
انہوں نے یہ بات ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے کرشنا گاٹھی سیکٹر میں جمعرات کی شام پاکستانی فائرنگ کے
نتیجے میں ایک خاتون کی موت واقع ہوجانے کے واقعہ پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہی ہے۔
محترمہ مفتی نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ’پونچھ میں ایل او سی پر سرحد پار فائرنگ سے ایک 45 سالہ خاتون کی موت واقع ہوجانے کے بارے میں جان کر دکھ ہوا ہے۔