ذرائع:
نلگنڈہ: ریاست کے آر اینڈ بی اور سنیماٹوگرافی کے وزیر کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے اعلان کیا ہے کہ میگا ڈی ایس سی کا اعلان فروری میں کیا جائے گا اور اساتذہ کے عہدوں کو جلد پرکیا جائے گا۔اورٹی ایس پی ایس سی میں تبدیلی لاکر گروپ-2 کا امتحان بھی منعقدکیا جائے گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ان کی حکومت کا مقصد شفافیت کےساتغ مقابلہ جاتی امتحانات کا انعقاد ہے۔ کابینہ کی آئندہ میٹنگ میں اس بات پر تبادلہ خیال کیاجائے گا کہ جلد ہی کلیان لکشمی اور شادیمبارک
چیکس کے ساتھ ساتھ ایک تولہ سونا بھی دیا جائے۔ ریاستی وزیر نے نلگنڈہ میں آر ڈی او آفس کے احاطے میں منعقدہ ایک پروگرام میں کلیان لکشمی اور شادی مبارک کے استفادہ کنندگان میں چیک تقسیم کئے۔
اس موقع پر وزیر کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے کہا کہ اب سے عہدیدار کلیان لکشمی اور شادی مبارک کے چیک کے ساتھ ساتھ پنشن، اندرما مکانات اور دیگر سرکاری اسکیموں کے لئے اہل امیدواروں کا شفاف طریقے سے انتخاب کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ آنے والے دنوں میں چھ ضمانتوں پر 100 فیصد عملدرآمد کیا جائے گا۔