نئی دہلی، 09 جنوری(یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے آئندہ مالی سال کے عام بجٹ سے قبل جمعرات کو ملک کے سرکردہ معاشی ماہرین کے ساتھ مذاکرہ کیا نیتی آیوگ بھون میں منعقد اس اجلاس میں وزیر داخلہ امت شاہ، تجارت و صنعت کے وزیر پیوش گوئل، سڑک نقل و حمل
(ٹرانسپورٹ)،شاہراہ کے وزیر نتن گڈکری ،زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے وزیر نریندر سنگھ تومر اور نیتی آیوگ کے ڈپٹی چیئرمین راجیوکمار بھی موجود تھے۔
گفتگومیں ملک کے سامنے چیلنجز اور مسائل پر غوروخوض کیا گیا۔ اجلاس میں صنعتی تنظیموں اورکلیدی صنعتی گھرانوں کے نمائندوں نے حصہ لیا۔