حیدرآباد، 28/ جنوری(یواین آئی) چیف سکریٹری تلنگانہ سومیش کمار کی زیرصدارت تین رکنی کمیٹی کاآج سرکاری ملازمین کی پانچ تنظیموں تلنگانہ فورتھ کلاس ایمپلائز ایسوسی ایشن،تلنگانہ اسٹیٹ یونائیٹیڈ ٹیچرس فیڈریشن،تلنگانہ ریونیوائمپلائز سرویسس ایسوسی ایشن،ٹوئن سٹیز تلنگانہ گورنمنٹ ڈرائیور سنٹرل ایسوسی ایشن کے ساتھ بی آر کے آربھون میں اجلاس
منعقد کیا۔
وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی ہدایت کے مطابق کمیٹی نے ان پانچ تنظیموں کی جانب سے تنخواہوں پر نظر ثانی کے لئے پی آرسی کی سفارشات اور ملازمین کے دیگر مسائل سے واقفیت حاصل کی۔
چیف سکریٹری نے یقین دہانی کروائی کہ پی آرسی کی سفارشات پر ان تنظیموں کی جانب سے اٹھائے گئے مسائل کو وزیراعلی کے علم میں لایاجائے گاجو مناسب اقدامات کریں گے۔