حیدرآباد، 17 جون (اعتماد) مشترکہ مجلس عمل کے زیر اہتمام ہفتہ 18 جون کو شام 7 بجے شب سے 10 بجے شب تک دارالسلام میں جلسہ عظمت مطفی منعقد ہوگا-
اس جلسہ کی صدارت بیرسٹر اسدالدین اویسی صدرکل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد کریں گے- جلسہ عظمت مصطفی سے متخلف ملی تنظیموں کے صدور اور ذمہ داران خطاب کریں
گے-
ان میں مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ، مولانا سید محمد قبول پاشاہ قادری شطاری متعمدصدر مجلس علمائے دکن ، مولانا محمد جمال الرحمن مفتاحی صدر دیینی مدارس بورڈ تلنگانہ و آندھراپردیش ، مولانا حافظ پیر شبیر احمد صدر جمعیتہ العلما، مولانا محمد حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ امیر امارت ملت اسلامیہ اور دوسرے شامل ہیں-