سیول/27اپریل(ایجنسی) شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے اعلی رہنماؤں نے ایک دہائی کے بعد آج پہلی بار ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے بات چیت کی ہے۔گزشتہ سال تک شمالی کوریائی صدر کم جونگ اون اپنی میزائل ٹکنالوجی کے دم پر جنوبی کوریا اور پڑوسی ممالک کو خوفزدہ کر رہے تھے لیکن آج ان کا لہجہ اور انداز دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیاکہ ان میں اس طرح کی تبدیلی
کیسےآگئی۔
یہ ڈرامائی ملاقات کافی اہم سمجھی جا رہی ہے کیونکہ آنے والے ہفتوں میں، کم جونگ اون کی ملاقات امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی ہے ، جو شمالی کوریا کے جوہری ہتھیار پر تبادلہ خیال کریں گے ۔