the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
میرٹھ۔۔۔۔ لینن، پیریار اور شیاما پرساد مکھرجی کے بعد اب ہندوستان کا آئین مرتب کرنیوالے بھیم راؤ امبیڈکر کا مجسمہ منہدم کرنے پر دلتوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ۔دلتوں نے اس حرکت کو سازش قراردیا4ہزار آبادی والے گاؤںمیں دلت سماج کے سینکڑوں لوگوں نے جمع ہو کرنعرے بازی شروع کر دی۔ گاڑیوں کی آمد و رفت میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کی۔اطلاع ملتے ہی ایس ڈی ایم انکر شریواستو اورموانہ کے سرکل افسر یو این مشرا نےموقع پر پہنچ کر حالات کوقابو میں کیا۔ دلتوں کی بھیڑ کو دیکھ کر انتظامیہ نے جائے وقوعہ پر چھوٹا مجسمہ نصب



کرادیا۔اس پورے واقعہ سے متعلق موقع پر موجود سومت جاٹو نے بتایا کہ ملک میں ایک خاص نظریہ کی حامل  حکومت قائم ہے جس کے کارکنوں کو آئین ساز شخصیت کے مجسمے کو توڑنے کی ہمت ہوگئی ہے، ملک بھر میں دلتوں پر حملے اور ان کا استحصال کیا جا رہا ہےلیکن حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔وہاں موجود وجے تیاگی نے کہا کہ گاؤں میں سبھی لوگ اخوت و محبت کے ساتھ رہتے ہیں۔ مجسمہ توڑنیکی  حرکت کسی باہرکے شرپسندعناصر نے کی ہوگی۔ گاؤں والوں کو اس مجسمہ سے کوئی تکلیف نہیں۔بعض لوگ پرُتشدد نظریہ رکھنے والی میرٹھ کی تنظیم نو نرمان سینا پرشکوک و شبہات کا اظہار کررہے ہیں۔حالات کے پیش نظر علاقے میں پولیس فورس بھی تعینات کردی گئی تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.