نئی دہلی،14نومبر:- نائب صدرجمہوریہ ایم وینکئیا نائیڈو نے ملک میں دل کے امراض اور ذیابیطس جیسی بیماریوں سے ہورہی بے وقت اموات پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے آج ان کی روک تھام کےلئے صحت پالیسی میں تبدیلی اور جنگی سطح پر مقررہ وقت میں پروگرام چلانے کی ضرورت ظاہر کی۔
right;">مسٹر نائیڈو نے ملک بھر کی ریاستوں میں صحت سے متعلق صورتحال پر یہاں ایک رپورٹ جاری کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
اپنی طرح کی یہ پہلی رپورٹ انڈین میڈیکل ریسرچ کونسل،پبلک ہیلتھ فائونڈیشن آف انڈیا اور اسنٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میٹرکس اینڈ اویلیوشن نے صحت کی مرکزی وزارت کے تعاون سے تیار کی ہے۔