نئی دہلی، 23 مارچ (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے جان لیوا وائرس کرونا سے لڑائی میں میڈیا کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے پیر کوکہا ہے کہ جمہوریت کے چوتھے ستون کو اس طویل لڑائی میں صحیح اطلاعات دے کر لوگوں میں بیداری پیدا کرے جس سے ان میں منفی خیالات نہ آئے اور ملک میں افراتفری کا ماحول پیدا نہ ہو۔
مسٹر مودی نے الیکٹرونک میڈیا کی اہم شخصیتوں کے ساتھ آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کرونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورت حال پر بات چیت کے دوران یہ بات کہی۔
کرونا سے متعلق بیداری
پیدا کرنے میں الیکٹرونک میڈیا چینلوں کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نامہ نگاروں، فوٹو صحافیوں اور ٹیکنیشینز کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔ کچھ چینلوں نے گھروں سے اینکرینگ کا نظم کیا ہے جو قابل تعریف ہے۔
کرونا وائرس کو بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اس کے حل کے لئے نئےطریقے اپنانے ہوں گے۔ ہمیں ایک طویل لڑائی لڑنی ہے اور اس کے لئے سوشل دسٹینسنگ کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ضروری ہے۔ میڈیاکو اس بارے میں حکومت کے فیصلوں کو جلد سے جلد لوگوں تک آسان زبان میں پہنچانا چاہئے۔