نئی دہلی، 16نومبر(یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیانائیڈو نے میڈیا سے قومی مفاد میں آزاد، غیر جانبدار اور متوازن خبر دینے اور سماجی مسائل کے تعلق سے عوام میں بیداری لانے کی غرض سے مہم چلانے کی اپیل کی ہے۔
مسٹر نائیڈو نے یہاں قومی پریس ڈے پر منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک آزادی کے دوران صحافت مشن اور اس دوران اس نے بہت اہم کردار
ادا کیا۔ انہوں نے کہا،’مشن اب کمیشن ہوگیا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ صحافت قومی مفادات، ملک کے اتحاد و سالمیت اور اقلیتوں کے تحفظ کو دھیان میں رکھ کر آزاد اور ذمہ دارانہ ڈھنگ سے کی جانی چاہیے۔ خبروں کو خبروں کی شکل میں پیش کیا جانا چاہیے؛اس کی تشریح نہیں کی جانی چاہیے۔ جمہوریت میں پریس کو اظہارِ خیال کی آزادی ہے لیکن خبر دینے کے بعد ہی اس کی تشریح کی جانی چاہیے۔