حیدرآباد/16اپریل(ایجنسی) حیدرآباد۔ مکہ مسجد دھماکہ کیس میں 11 سال بعد پیر کے روز فیصلہ سنایا گیا۔ اس معاملہ میں ملزم سوامی اسیمانند سمیت سبھی پانچ ملزمین کو ثبوتوں کے فقدان میں بری کر دیا گیا۔ سوامی اسیمانند اس معاملہ کے اہم ملزمین میں سے ایک تھے۔ خیال رہے کہ 2007 میں حیدرآباد میں جمعہ کی نماز کے دوران دھماکے میں نو افراد ہلاک جبکہ دیگر 58 زخمی ہو گئے تھے۔ معاملے کی سنگینی کے مدنظرعدالت کے احاطے کے ارد گرد سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">
اٹھارہ مئی 2007 کو جمعہ کی نماز کے دوران حیدرآباد مکہ مسجد میں ایک دھماکہ ہوا تھا۔ اس دھماکے میں 9 افراد ہلاک جبکہ دیگر 58 زخمی ہوئے تھے۔ اس واقعے کے بعد پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لئے ہوائی فائرنگ کی تھی جس میں پانچ اور لوگ مارے گئے تھے۔ اس واقعے میں 160 چشم دید گواہوں کے بیانات درج کیے گئے تھے۔