: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد:جی ایچ ایم سی کی میئر گدوال وجئے لکشمی نے ہفتہ کو تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کی۔ انہوں نے جوبلی ہلز میں واقع ان کی رہائش گاہ پر خیرسگاکی ملاقات کی۔ گدوال وجئے لکشمی نے 11 فروری 2021 کو جی ایچ ایم سی کی میئر کی حیثیت سے چارج حاصل کیاتھا۔ وہ حیدرآباد کی پانچویں خاتون میئر اور تلنگانہ کی پہلی خاتون میئر ہیں۔ وہ بی آر ایس
پارٹی کی لیڈر ہیں۔ وجئے لکشمی، جن کے پاس امریکی شہریت بھی ہے۔انہوں نے وہان سے آکرسیاست میں حصہ لیا۔انہوں نے ایکس پر ایک فوٹو کے ساتھ پیغام شیئرکرتے ہوئے کہاکہ ریونت ریڈی عوام کے چیف منسٹرہیں۔شیئرکردی تصویرمیں ریونت ریڈی ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کردس روپئے کاریئل فروٹ پی رہے ہیں۔انہوں نے ٹویٹ میں کہاکہ عہدہ کوئی حیثیت نہیں ہے ریونت ریڈی کو دیکھنے سے لگتا ہے کہ یہ ایک ذمہ دارشخص ہے۔