لکھنؤ:25جنوری(یواین آئی)بہوجن سماج پارٹی سپریمو مایاوتی نے پیر کو ایک بار پھر مرکزی حکومت سے تینوں زرعی قوانین واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے بی ایس پی سپریمو نے آج اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ'بی ایس پی مرکزی حکومت سے دوبارہ اپیل کرتی ہے کہ سراپا احتجاج کسانوں
کے اہم مطالبے تین زرعی قوانین کو واپس لے تاکہ 26جنوری کو یوم جمہوریہ کے موقع پر کسی نئی روایت کا آغاز نہ ہو اور نہ ہی دہلی پولیس کے شبہ کے مطابق کچھ غلط یاناخوشگوار واقعہ پیش آئے۔
بی ایس پی سپریمو اس سے پہلے بھی زرعی قوانین کی واپسی کا مطالبہ کرچکی ہیں۔