the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
لکھنؤ:20 مئی(ایجنسی) بی جے پی کو واضح اکثریت کے ساتھ مرکز میں واپسی کی ایگزٹ پولس کی پیش قیاسی کے بعد اترپردیش میں عظیم اتحاد کے لیڈروں نے پیر کو ملاقات کر کے 23 تاریخ کو آنے والے نتائج کے ضمن میں تبادلہ خیال کیا۔
سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے بی ایس پی سپریمو مایاوتی کے گھر پہنچے۔ اکھلیش اور مایاوتی کے درمیان یہ میٹنگ تقریبا 75 منٹوں تک چلی۔آفیشلی اس ضمن میں کچھ بھی اطلاع نہیں دی گئی کہ دونوں لیڈروں کے درمیان کس ایجنڈے پر بات چیت ہوئی۔
تاہم میٹنگ کے بعد بی ایس پی سپریمو کی رہائش کے باہر انتظار میں کھڑے میڈیانمائندوں سے اکھلیش نے کہا کہ آپ کو 23 مئی تک انتظار کرناہوگا۔وہیں دونوں لیڈروں کے بارے میں یہ توقعات ہیں کہ کہ وہ شام تک قومی راجدھانی میں ہونگے جہاں وہ منگل کو اپوزیشن کی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ لیکن دونوں پارٹیوں کے لیڈر آگے کی حکمت عملی کے بارے میں کچھ بھی کہنے سے گریز کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مسٹر یادو نے مایاوتی سے مال اوینیو پر ان کی رہائش پر لمبی گفتگو کی جہاں پر انہوں نے ایگزٹ پول کی پیشین گوئیوں اور تیسرے محاذ کی حکومت کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات میں انہوں نے آندھرا پردیش کے وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو کے پیغام کو بھی شئیر کیا۔
ایگزٹ پول کےمطابق یو پی کے لئے دو طرح کی رپورٹیں ہیں کچھ کے مطابق یو پی میں اتحاد اچھا مظاہرہ کررہاہے تو کچھ کے مطابق بی جے پی کو اتحاد پرسبقت حاصل ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.