لکھنؤ /8نومبر(ایجنسی) ایک سال پہلے مرکز کی نریندر مودی حکومت کے نو ٹ بندي کے فیصلہ کو ہندوستان کی تاریخ کا'سیاہ باب' قرار دیتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) صدر مایاوتی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو نوٹ بندي کی پہلی سالگرہ پر اپنی پشت تھپتھپانے کی بجائے آج کے دن کو 'نوٹ بندي معافی دیوس' کے طور پر منانا چاہیے۔
style="font-family: " jameel="" noori="" nastaleeq";="" font-size:="" 18px;="" text-align:="" start;"="">محترمہ مایاوتی نے یہاں کہا'نریندر مودی حکومت نے انتہائی عجلت میں کافی نا تجربہ کار طریقے سے 500 اور 1،000 روپے کی نوٹ بندي کا فیصلہ لیا جس کی وجہ سے ملک کے سوا سو کروڑ غریب، کسان اور دوسرے محنت کشوں کو بے انتہا تنگی، جنجال اور بحران جھیلنے پڑے۔
یہ فیصلہ واقعی ہندوستان کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ثابت ہوا ہے۔