نئی دہلی/20اپریل(ایجنسی) گجرات کی راجدھانی احمد آباد میں سال 2000 میں ہوئے نرودا پاٹیا قتل معاملے میں ہائی کورٹ جمعہ کو فیصلہ آچکا ہے۔ہائی کورٹ نے بی جے پی ایم ایل اے رہی مایا کوڈ نانی کو بری کر دیا ہے۔جبکہ بابو بجرنگی کو قصوروار ٹھہراتےہوئے عمر قید کی سزا برقرار رکھی ہے۔مایا کوڈنانی کو بری کرتے ہوئے کورٹ نےکہا کہ فساد میں موقع پر ان کی موجودگی ثابت نہیں ہو پائی ۔کوڈنانی کےخلاف 11 گواہ دئے گئے تھے۔لیکن اس کے بعد بھی ان پر لگے الزام ثابت نہیں ہو پائے۔بتادیں کہ 2002 گجرات فساد نرودا پاٹیا معاملے میں ہای کورٹ نے 32 قصورواروں میں سے 17
کو بری کر دیا ہے۔بری ہونے والوں میں مایا کوڈنانی بھی شامل ہیں۔12 قصوروار وں کی سزا برقرار رکھی گئی ہے۔جبکہ 2 پر فیصلہ سنایا جا نا باقی ہے۔معاملے میں شامل ایک ملزم کی موت ہو چکی ہے۔
واضح ہو کہ گجرات فساد کے بعد نرودا پاٹیا میں نرودا پاٹیا میں 97 لوگوں کا قتل کر دیا گیا تھا۔جبکہ 33 لوگ زخمی ہوئے تھے۔اس کیس میں ہائی کورٹ کے دو ججوں کی بنچ نے گزشتہ سال اگست میں فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔