نئی دہلی،یکم مئی (یواین آئی) صدر رام ناتھ كووند نے آج ’یوم محنت کش‘(یکم مئی)کے موقع پر ملک کے تمام محنت کشوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات دی۔مسٹر كووند نے ٹوئٹ کرکے کہا ' یوم محنت کش پر ہمارے مستعد مزدور بھائی،
بہنوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات۔ ہمارے ان گنت کارکنوں کے نظم و ضبط اور لگن سے ہمارے ملک کی تعمیر ہو رہی ہے اور وہ ایک نئے ہندوستان کی بنیاد رکھ رہے ہیں. وہ ہمارے سچے قومی معمار ہیں‘‘۔
یو این آئی،اظ